کویت کی بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان کے مطابق حملے میں مینا الاحمدی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آئل ریفائنری کے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمز آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد خلیجی ممالک میں موجود اہم انفرااسٹرکچرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے دوران سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں ایندھن ذخیرہ کرنے والے یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع