International

کویت کا ایران کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر نیشنل بینک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

کویت کا ایران کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر نیشنل بینک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

کویت نے ایران کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر نیشنل بینک دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران کے مسلسل حملوں کے پیشِ نظر کویت کے ایک بڑے بینک نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا ہیڈکوارٹر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل بینک آف کویت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بدھ اور جمعرات کو دارالحکومت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر اور صنعتی علاقے سبحان کی برانچ بند رکھے گا۔ بینک کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات، عملے کی حفاظت اور کاروباری تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سبحان کا صنعتی علاقہ حساس تنصیبات، سیکیورٹی اداروں اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، جسے حالیہ دنوں میں متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ کویت ایئرپورٹ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 7 بار نشانہ بن چکا ہے، آخری حملہ کویت ایئرپورٹ پر پچھلے ہفتے کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں فیول ٹینک میں لگی آگ بجھانے میں 58 گھنٹے لگے۔ اب تک کویت میں ریفائنریز، بندرگاہوں، ایئرپورٹ، واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹس اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments