کولکاتا، 20 اگست: کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو جنوبی 24 پرگنہ کے امتلا میں ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بنرجی کے پارٹی دفتر کو منہدم کرنے پر عائد عبوری روک کی مدت میں توسیع کر دی۔
عدالت نے کہا کہ 18 ستمبر تک دفتر کو منہدم نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 ستمبر کو ہوگی۔ یہ روک 17 مئی کو سوشانت منڈل کی شکایت کے بعد لگائی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دفتر کی تعمیر غیر قانونی طور پر کی گئی ہے ۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے اس تعمیر کے خلاف اقدامات شروع کر دیے تھے ۔
انتظامیہ نے 18 جولائی کو دفتر کا ایک حصہ منہدم کر دیا تھا اور اگلے روز مزید انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے اتوار کو خصوصی سماعت کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ جسٹس شُبھرا گھوش نے جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کی۔
ابھیشیک بنرجی کی کمپنی 'لیپس اینڈ با¶نڈز' کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کشور دتہ نے دلیل دی کہ غیر قانونی تعمیر کا الزام پلاٹ نمبر 509 اور 512 سے متعلق تھا، جبکہ انہدامی کارروائی پلاٹ نمبر 507 پر کی گئی، جہاں ان کے موکل کا دفتر واقع ہے ۔ انہوں نے انہدامی کارروائی کے لیے مناسب معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔
مسٹر دتہ نے اس سے قبل عدالت کو بتایا تھا کہ انہدامی کارروائی سے پہلے مالک کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکام نے شکایت کی معلومات یا وہ دستاویزات بھی فراہم نہیں کیں جن کی بنیاد پر تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ وکیل نے دلیل دی کہ مالک کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ہی انہدامی کارروائی شروع کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی تعمیر ہوئی بھی تھی تو مالک کو پہلے اسے خود ہٹانے کا موقع دیا جانا چاہیے تھا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جمعرات کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سُرجیت ناتھ مترا پیش ہوئے اور ریاست کا موقف رکھنے کے لیے مزید وقت طلب کیا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ حکومت کو سماعت کی تیاری کے لیے مناسب وقت دیا جائے ۔
دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جسٹس گھوش نے انہدامی کارروائی پر عائد عبوری روک کی مدت میں توسیع کر دی اور حکام کو 18 ستمبر تک امتلا میں مسٹر بنرجی کے دفتر کو منہدم کرنے سے روک دیا۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
5 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
5 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments