ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک انفلوئنسر کبریٰ آئیکت نے 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کبریٰ آئیکت نے استنبول کے ٹاؤن سلطان بیلی کی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔ رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رواں ماہ 23 ستمبر کو پیش آیا جہاں حکام کو جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جس کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ دوسری جانب خودکشی سے چند روز قبل سے ہی کبریٰ کی سوشل میڈیا پوسٹس پریشان کن تھیں، خودکشی سے چند گھنٹے قبل بھی کبریٰ کے اکاؤنٹ پر ایک افسردہ سی آخری پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔ اپنی آخری پوسٹ میں کبریٰ نے لکھا تھا کہ’میں نے ہر کوشش کی لیکن میں وزن میں اضافہ نہیں کر سکی، میں روزانہ ایک کلو گرام وزن گرا رہی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا چاہیے ، مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے‘۔ اپنی آخری ٹک ٹاک ویڈیو میں کبریٰ کو اپنے گھر کی بالکونی صفائی کرتے دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کبریٰ نے گزشتہ برس ٹاک ٹاک پر ’Wedding without a Groom‘ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’مجھے اپنے لیے کوئی قابل دولہا نہیں مل رہا‘۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اس موقع پر خود سے ہی شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ویڈیوز میں انفلوئنسر کو سفید عروسی لباس میں شادی کی خوشی مناتے بھی دیکھا گیا تھا۔
Source: social media
ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں، ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگیں
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرنینڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں