International

خلیجی تعاون کونسل کا سلامتی کونسل سے ایران کے حملے رکوانے اور سمندری راستوں کے تحفظ کا مطالبہ

خلیجی تعاون کونسل کا سلامتی کونسل سے ایران کے حملے رکوانے اور سمندری راستوں کے تحفظ کا مطالبہ

خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے ایران کے علاقائی حملوں کو رکوائے اور خلیجی آبی گزرگاہوں میں بلا تعطل جہاز رانی کو یقینی بنائے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاسم البدیوی نے ایرانی حملوں کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کونسل تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ خطے میں سلامتی بحال ہو اور فضائی و سمندری راستے محفوظ رہیں۔ جاسم البدیوی نے زور دیا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مذاکرات یا معاہدے میں خلیجی تعاون کونسل کے تمام 6 رکن ممالک سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا جائے تاکہ مستقبل میں کشیدگی اور حملوں کو روکا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ فوری طور پر حملے بند کرنا، خطے میں استحکام بحال کرنا، عالمی سپلائی چینز کا تحفظ اور توانائی کی منڈیوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں روزانہ کی بنیاد پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے تھے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں دفاع کے تحت امریکی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments