امریکا نے خلیجی ممالک کی تیل کی برآمدات جاری رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز کے قریب خفیہ جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل منتقلی کا ایک وسیع نظام قائم کر رکھا ہے، اس کارروائی میں فوجی نگرانی، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فجیرہ اور عمان کی بندرگاہ صحار کے قریب مخصوص مقامات پر تیل ایک جہاز سے دوسرے بڑے آئل ٹینکر میں منتقل کیا جا رہا ہے، 11 جون کو حاصل کی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں جہازوں کے 17 جوڑے بیک وقت یہ عمل کرتے دکھائی دیے۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے آغاز سے اب تک کم از کم 92 جہاز اس نظام کا حصہ بن چکے ہیں، اندازہ ہے کہ 90 ملین بیرل سے زائد خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات اس نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کی جا چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ طریقۂ کار وہی ہے جو ایران برسوں سے پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے تاہم امریکا اسے خلیجی تیل کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جہازوں کے ٹرانسپونڈر بند رکھنے اور رات کے وقت محدود روشنی میں سفر کرنے سے تصادم اور سیکیورٹی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے جہازوں کے درمیان براہِ راست تیل منتقلی میں فوجی شمولیت کی تردید کی ہے تاہم رائٹرز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پورے نظام کی نگرانی امریکی فوج کر رہی ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتظام وقتی نوعیت کا ہے اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی کو درپیش خطرات بدستور برقرار ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع