International

اسرائیلی حملے کے بعد خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر نے کام کرنا بند کر دیا ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

اسرائیلی حملے کے بعد خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر نے کام کرنا بند کر دیا ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے نگران ادارے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ شمال مغربی ایران میں خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر کو اسرائیلی حملے میں ’شدید نقصان پہنچا ہے اور اس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔‘ ایران کی جوہری توانائی کے ادارے نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ جوہری تنصیبات پر دو بار حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کی تصدیق شدہ فوٹیج میں ری ایکٹر کے قریب آگ کا ایک گولہ اور دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا تابکاری کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل نے حملے سے کچھ دیر قبل پلانٹ سے انخلا کا حکم جاری کر دیا تھا۔ سیٹلائٹ کی تصویروں کے آزادانہ تجزیے اور پلانٹ کے متعلق حاصل معلومات کے بعد آج آئی اے ای اے نے بتایا ہے کہ اس پلانٹ میں کوئی اعلان کردہ جوہری مواد نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments