International

خانہ بدوش قبائل نے دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ

خانہ بدوش قبائل نے دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے دو خانہ بدوش قبائل نے امریکی افواج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے خانہ بدوش اور ’بختیاری‘ قبائل نے مشکل رسائی والے پہاڑی علاقوں میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔‘ بیان کے مطابق اس علاقے میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں تھیں۔ بی بی سی نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے امریکی سینٹ کام سے رابطہ کیا ہے۔ خانہ بدوش اور بختیاری ایران کے قبائلی افراد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یہ قبائل عام طور پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں اپنی بھیڑ بکریوں اور کیمپوں کو جنگلی جانوروں اور چوری سے بچانے کے لیے بندوقیں ساتھ رکھتے ہیں۔ بی بی سی ویریفائی نے جمعے کو ایک ویڈیو کی تصدیق کی تھی جس میں بظاہر تین مسلح افراد کو کم از کم دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی سمت فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر کو چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ سے نشانہ بنا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان زخمی ہو گئے تاہم ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ اس ہیلی کاپٹر میں ایف۔15 ای طیارے کے ریسکیو کیے گئے پائلٹ کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments