برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سٹارمر نے کہا: ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔ مجھ پر پالیسی تبدیل کرنے کے لیے کافی دباؤ ڈالا گیا ہے، اور اس دباؤ میں گذشتہ رات پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا ’میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ میں دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گا۔ اس جنگ میں شامل ہونا ہمارے قومی مفاد میں نہیں ہے، اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ میرا مؤقف کیا ہے۔‘ سٹارمر کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان گذشتہ سال طے پانے والے تجارتی معاہدے کی شرائط ’تبدیل کی جا سکتی ہیں‘۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی