امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملوں کی تصدیق کردی۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیریک میں ایک گولا گرا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ردعمل کے سوال پر صحافیوں کو جواب دیا تھا کہ ’آپ کو خود پتہ چل جائے گا‘۔ دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے امریکا نے یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں کی ہے، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع