National

کاوردھا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد کی موت

کاوردھا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد کی موت

کاواردھا، 11 جولائی: کبیر دھام ضلع کے کاوردھا تھانے کے تحت اگرپانی گاؤں کے قریب ایک بور ٹرک کے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹرک کے ملبے کے پاس سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کچھ لوگوں نے ٹرک کو کھائی میں گرتے دیکھا اور کبیر دھام پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ٹرک کے نیچے سے چار لاشیں نکالی گئیں اور دو کو شدید زخمی حالت میں ککڈور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ٹرک کے نیچے مزید لاشیں دبی ہو سکتی ہیں۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ بور ٹرک مدھیہ پردیش سے چھتیس گڑھ کی طرف آ رہا تھا۔ اسی دوران ؎بے قابو ہو کر 60 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد تشویشناک حالت میں پائے گئے۔ ساتھ ہی گاڑی کے نیچے آٹھ افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments