جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1274 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 360 ہو گئی ہے، جس کی کانگو حکومت نے تصدیق کر دی۔ اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس غیر معمولی تیز رفتار سے پھیل رہا ہے، یہ وباء ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم سے پھیلی ہے جس کا اعلان 15 مئی کو کیا گیا تھا۔ ایبولا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب نے 3 افریقی ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق 3 افریقی ممالک جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے سفر کرنے والے افراد کو اگلے نوٹس تک مملکت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ ہفتے کانگو سے فرانس پہنچنے والے ڈاکٹر میں بھی ایبولا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق متاثرہ شخص کانگو کے متاثرہ علاقے میں انسانی ہمدردی کے مشن سے واپس آیا تھا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع