امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں جنگی جرائم کرنے اور پوری تہذیب مٹانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ یہ دھمکیاں اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ اپنی ہی وجہ سے تباہ کن جنگ شروع کی اور ٹرمپ کے پاس حکمت عملی ہی نہیں کہ وہ ایران جنگ کو ختم کیسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکروہ عمل ہے جسے امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں، ٹرمپ کی یہ لاپروائی امریکی فوجیوں کی زندگی غیرضروری طور پر خطرے میں ڈال رہی ہے اور عالمی سطح پر امریکا کا امیج بھی تباہ کررہی ہے۔ سابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ اس کی وجہ سے امریکی شہری مہنگائی کے طوفان کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ کاملا ہیریس نے مطالبہ کیا کہ امریکی عوام کو اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اس غیرقانونی جنگ کی فنڈنگ کی مخالفت کریں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع