لیڈز ،23 جون: کے ایل راہل (137) اور رشبھ پنت (118) کی صبر آزما سنچریوں کی بنیاد پر ہندستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا۔ ہندستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر چھ رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ آج ہندستان نے صبح کے سیشن میں کل کے اسکور دو وکٹ پر 90 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ شروع میں بائیڈن کارس نے کپتان شبھمن گل (آٹھ) کو آوٹ کرکے ہندستان کو تیسرا دھچکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے رشبھ پنت نے کے ایل راہل کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے بالنگ اٹیک کا صبر سے سامنا کیا اور رن بناتے رہے ۔ اس دوران راہل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پنت بھی پہلی اننگز کی طرح اچھی فارم میں نظر آئے ۔ ہندستان کا چوتھا وکٹ رشبھ پنت کی صورت میں گرا۔ انہیں شعیب بشیر نے کرولی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ پنت نے 144 گیندوں میں تین چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے (118) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے کرون نائر (20) ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ۔ انہیں ووکس نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔ کے ایل راہل کو برائیڈن کراس نے بولڈ آوٹ کیا۔ کے ایل راہل نے 247 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی (137) کی اننگز میں 18 چوکے لگائے ۔ جوش ٹونگ نے ایک ہی اوور میں شاردول ٹھاکر اور محمد سراج کو آوٹ کر کے ہندستان کو دوہرا دھچکا دیا۔ جوش ٹونگو نے 349 کے اسکور پر جسپریت بمراہ (صفر) کو بولڈ کرکے اپنا تیسرا وکٹ حاصل کیا۔96ویں اوور میں بشیر نے پرسدھ کرشنا کو آوٹ کرکے ہندستانی اننگز کو 364 کے اسکور پر سمیٹ دیا۔پہلی اننگز کی بنیاد پر ہندستان کی چھ رنز کی برتری کے بعد انگلینڈ کو دوسرے میچ میں 37 رن بنانے ہوں گے ۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹونگ نے تین تین وکٹ حاصل کئے ۔ شعیب بشیر نے دو وکٹ لئے ، بین اسٹوکس اور کرس ووکس نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ واضح رہے کہ ہندستان نے پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال، کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت کی سنچریوں کی بدولت 471 رن بنائے تھے ۔ اس کے بعد انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بنائے ۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا