امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ابھی تک حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے، کسی ڈیل کے بغیر واپس امریکا جارہے ہیں۔ ایران نے ہماری شرائط قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد میں جے ڈی وینس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے متعدد اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی، ہم نے مذاکرات میں لچک دکھائی۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا نے اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں، اکیس گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، ہم نے ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق امور سمیت تمام امور پر بات کی، ہم مثبت نتیجہ چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس یورینئیم افزودگی کی تنصیبات ہیں جو تباہ کردی گئیں، ہم چاہتے ہیں ایرانی ایسے آلات حاصل نہ کریں جن سے وہ جلد نیوکلیئر ہتھیار بناسکتے ہوں، ہم یہ عزم چاہتے ہیں کہ ایران مستقبل میں نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔اچھی خبر یہ کہ ایرانیوں سے کئی ٹھوس امور پر بات چیت ہوئی، امریکا کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایرانیوں سے معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ریڈ لائنز اور جن چیزوں کو موزوں بناسکتے ہیں وہ بتادی ہیں، ایرانیوں کو وہ چیزیں بھی بتائیں جو ہم ایڈجسٹ نہیں کرسکتے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے حیرت انگیز کام کیا، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے امریکا ایران اختلافات دور کرنے، ڈیل کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا اچھی نیت سے جائیں، ڈیل کی ہر ممکن کوشش کریں، ہم مسلسل صدر ٹرمپ سے رابطے میں تھے، کم سے کم 6 بار یا 12 مرتبہ تو ان سے بات کی۔ پریس بریفنگ میں امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ہم نے ایڈمرل کوپر، وزیر جنگ ہیگیستھ، وزیرخارجہ روبیو سے بھی بات کی، ہم نے قومی سلامتی ٹیم، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ سے بھی بات کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی