International

جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزی، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی

جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزی، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی

بحری جہاز رانی کے شعبے سے وابستہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خلیجی خطے میں موجود متعدد بحری جہازوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن کے بارے میں گمان ہے کہ وہ ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز تاحال جہاز رانی کے لیے بند ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان پیغامات میں بحری جہازوں کے مالکان کو براہِ راست انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ ان پانیوں سے گزرنے کے لیے ایران سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ تعمیل نہ کرنے کی صورت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’ فارس ‘‘ نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں کو روک دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فائر بندی کے اعلان کے باوجود آبنائے میں جہاز رانی کی صورتحال کے حوالے سے ابہام بڑھ رہا ہے۔ اس ابہام سے سپلائی چین اور عالمی توانائی کی ترسیل کے بارے میں نئے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کو کہا کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے اور وہاں سے جہازوں کی نقل و حرکت شروع ہو جائے گی۔ ہیگستھ نے کہا کہ ایران بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے گا۔ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور تجارت جاری رہے گی۔ ایران کی توانائی برآمد کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنانے کی امریکی دھمکیوں نے تہران کو معاہدے پر آمادہ کیا ہے۔ اسی تناظر میں ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فائر بندی کے بعد ایران کی اجازت سے پہلے بحری جہاز کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف میں یہ تبدیلی ان کی جانب سے ایران کو دی گئی اس آخری مہلت سے کچھ دیر قبل آئی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔ ورنہ اسے اپنے شہری بنیادی ڈھانچے پر وسیع پیمانے پر حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے عموماً دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ دونوں اطراف سے فائر بندی ہوگی! اس سے قبل منگل کو ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج رات ایک پوری تہذیب فنا ہو جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اگر ان کے ملک پر حملے بند ہو گئے تو وہ بھی اپنے حملے روک دیں گے۔ ایرانی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی کی صورت میں دو ہفتوں تک آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ممکن ہو سکے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments