International

جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے‘، عالمی رہنمائوں کی امریکہ اور ایران سے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی اپیل

جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے‘، عالمی رہنمائوں کی امریکہ اور ایران سے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی اپیل

برطانوی حکومت کی ترجمان صوفی کلیئر نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے اتوار کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان ناکام امن مذاکرات پر گفتگو کی اور کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنا ضروری ہے۔ ترجمان سوفی کلیر نے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات کی اور زور دیا کہ امریکہ اور ایران کسی نہ کسی طرح تنازع کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جنگ بندی کا تسلسل انتہائی اہم ہے اور تمام فریقوں کو مزید کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے۔ سٹارمر، جو حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ کے دورے سے واپس آئے ہیں، نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت دار آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے عمان کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے حل کے لیے سفارت کاری ’انتہائی ضروری‘ ہے۔ انہوں نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ناکام امریکہ، ایران مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتی ہے اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مزید حل کی کوششوں میں حصہ ڈالے گی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس کے مطابق پوتن نے سیاسی و سفارتی حل کی تلاش میں تعاون اور ’منصفانہ اور دیرپا امن‘ کے لیے کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر صحت ویس سٹریٹنگ نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تعطل مایوس کن ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا بیانات کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں جب تک کامیابی نہ ملے، کوششیں ناکام ہی سمجھی جاتی ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوششیں جاری نہ رکھی جائیں۔ ویس سٹریٹنگ نے ٹرمپ کی زبان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایران کی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی دینا ’انتہائی غیر معمولی‘ بات ہے۔ آسٹریلیا کی اپیل آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایران مذاکرات کا بے نتیجہ ختم ہونا افسوس ناک ہے، اور اب ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور مذاکرات کی طرف واپس جانا ہونی چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments