International

اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روم سے عرب میڈیا کےمطابق اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیقاتی تعاون شامل تھا۔ وزیرِ اعظم جارجیا میلونی اور سفارتی ذرائع نے منگل کو بتایا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل سے اپنا دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے جس میں فوجی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کا تبادلہ شامل ہے۔ اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے اور اے جی آئی کے مطابق میلونی نے ویرونا میں ایک تقریب کے موقع پر کہا، "موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" ایک اطالوی سفارتی ذریعے نے اے ایف پی کو معاہدہ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا: "اسے جاری رکھنا سیاسی طور پر مشکل ہو جاتا۔" اسرائیل کی طرف سے 2006 میں منظور شدہ اس معاہدے کی ہر پانچ سال بعد تجدید ہوتی ہے۔ یہ دفاعی صنعتوں، فوجی اہلکاروں کی تعلیم و تربیت، تحقیق و ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مرکوز ہے۔ اطالوی حکومت نے اسرائیلی افواج پر لبنان میں اقوامِ متحدہ کے اطالوی امن فوجیوں کے قافلے پر انتباہی گولیاں چلانے کا الزام عائد کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ ہفتے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں کم از کم ایک گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس پر احتجاج کرتے ہوئے اٹلی نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کر لیا۔ پیر کے روز اسرائیل نے اطالوی وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی کے تبصروں کے بعد اٹلی کے سفیر کو طلب کیا جن میں لبنانی شہریوں پر اسرائیلی افواج کے "ناقابلِ قبول حملوں" کی مذمت کی گئی تھی۔ نائب وزیرِ اعظم تاجانی پیر کو لبنان کے صدر جوزف عون اور وزیرِ خارجہ یوسف رجّی سے بات چیت کے لیے بیروت میں تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ "شہری آبادی کے خلاف ناقابلِ قبول اسرائیلی حملوں کے بعد اٹلی کی طرف سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments