International

اٹلی میں فلمی انداز کی بینک ڈکیتی: 25 افراد گھنٹوں یرغمال، ڈاکو سُرنگ کے راستے فرار

اٹلی میں فلمی انداز کی بینک ڈکیتی: 25 افراد گھنٹوں یرغمال، ڈاکو سُرنگ کے راستے فرار

اٹلی میں ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں 25 افراد کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنے کے بعد بینک لوٹ لیا اور سرنگ کے راستے فرار ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ نیپلز شہر کے ایک مقامی بینک میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تین نقاب پوش اور مسلح افراد فرینڈ کریڈٹ ایگریکول بینک میں داخل ہوئے۔ انہوں نے وہاں موجود 25 افراد کو یرغمال بنا لیا جس کا سلسلہ دو گھنٹے تک برقرار رہا۔ اس دوران نقدی کے علاوہ لاکر کو بھی توڑ گیا اور قیمتوں کو سامان کو بیگوں میں ڈالا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کافی دیر تک باہر کسی کو خبر نہیں ہوئی کہ اندر کیا چل رہا ہے، تاہم جب باہر سے کسی نے پولیس کو خبر کی تو وہ حرکت میں آئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے پہنچنے پر اندر جانے کی کوشش کی تو دروازہ اندر سے بند تھا، جس پر پولیس ایک کھڑکی کو توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئی، تو لوگ اوندھے منہ زمین پر لیٹے ہوئے تھے اور ڈاکو موجود نہیں تھے۔ تاہم جلد ہی پولیس کو ایک سرنگ ملی جس کے راستے وہ فرار ہوئے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار اس سرنگ میں گھسے تو وہ ایک گٹر تک گئی ہوئی تھی اور ڈاکو گٹر کے راستے ہی نکلے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’چور درجنوں کی تعداد میں لاکرز سے چیزیں نکال کر لے گئے ہیں۔‘ جب یہ پوچھا گیا کہ جن باکسز کو لے جایا گیا ان میں کیا سامان تھا تو سورسز کا کہنا ہے کہ کسی کو نہیں معلوم سوائے کلائنٹس کے، کہ ان میں کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں 40 افسران کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی شامل ہیں، جب کہ موقع سے چوروں کے فنگر پرنٹس اور دوسرے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہی۔ بینک کی جانب سے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شکر ہے کہ پولیس نے تیز کارروائی کی اور دن ڈیڑھ بجے کے قریب تمام یرغمالیوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کرا لیا گیا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments