International

استنبول میں اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب گولی باری، تین افراد ہلاک

استنبول میں اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب گولی باری، تین افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔ اس واقعہ میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سفارت خانہ استنبول کے علاقے بیسکتاس میں واقع ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا سفارت خانہ کو نشانہ بنایا گیا تھا؟ مقامی لوگوں کے مطابق، سفارت خانہ کم ازکم دوسال سے بند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں تین افراد ہلاک اوردو پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان تقریباً 10 منٹ تک فائرنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ ترکی کے این ٹی وی اورسی این این ترکی کے مطابق، ہلاک ہونے والے تینوں حملہ آورتھے، جنہیں ترک سکیورٹی فورسزنے گولی ماردی۔ خبررساں ادارے رائٹرزکی ویڈیو میں ایک پولیس افسرکواپنی بندوق کھینچتے ہوئے اورگولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایک اورشخص کوخون میں لت پت دیکھا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2023 میں اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی اسرائیل قونصل خانہ کے قریب بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکارتعینات رہتے ہیں۔ فی الحال ترکی میں کوئی اسرائیلی سفیرتعینات نہیں ہے۔ مبینہ طور پرحملہ آور سفارت خانے کی عمارت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترکی کے وزیرداخلہ مصطفیٰ چفتی نے بھی بتایا کہ استنبول میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آورمارے گئے۔ دوپولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے۔ مصطفیٰ چفتی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ وہ ازمیت سے کرائے کی کارمیں استنبول آئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق مذہبی تنظیم سے تھا اورحملہ آوروں میں سے دو بھائی تھے، جن میں سے ایک کا منشیات کا کاروبارکرنے کا ریکارڈ تھا۔ این ٹی وی کے مطابق، حملہ آورلمبی بندوقوں، بڑی مقدار میں گولہ بارود اوربیگ سے لیس تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments