منگل کے روز واشنگٹن میں اسرائیل، لبنان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یخئیل لیٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے نمائندوں کو ’معلوم پڑا ہے کہ ہم سب ایک ہی طرف کھڑے ہیں، اور یہی سب سے مثبت ترین نتیجہ ہے جو ہم اس ملاقات سے اخذ کر سکتے تھے۔‘ انھوں نے دعوی کیا ہے کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ لبنان کو اُس طاقت کے چنگل سے آزاد کرایا جائے جس پر ایران حاوی ہے اور جسے حزب اللہ کہا جاتا ہے۔ لیٹر نے امریکہ میں لبنانی سفیر ندا حمادہ سے ہونے والی اپنی گفتگو کی مزید تفصیلات بھی بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد امور پر بات چیت ہوئی جس کے میں سب سے اہم طویل المدتی وژن تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وژن کے تحت ہمارے ممالک کے ہمارے ممالک کے درمیان ایک واضح حدِ سرحد موجود ہو گی۔ اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ’ایک دوسرے کی سرزمین پر جانے کی واحد وجہ کاروباری مقاصد کے لیے بزنس سوٹ پہن کر یا تعطیلات گزارنے کے لیے سوئمنگ سوٹ میں جانا ہو گا۔‘ لیٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ ہمارے شہریوں کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ’یہ سمجھ داری، ذمہ داری اور امن کی فتح ہے۔‘ لیٹر کے مطابق حزب اللہ ’اتنی کمزور کبھی نہیں تھی جتنی آج ہے‘ اور انھوں نے خطے کو اس کے ’مہلک‘ خطرے سے پاک کرنے کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں نے حزب اللہ کو اس حد تک کمزور کر دیا ہے کہ لبنانی حکومت کے لیے ’امن کے ایک نئے دور میں داخل ہونا ممکن ہو گیا ہے۔‘ اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ فریقین کے درمیان بات چیت تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی اور امکان ہے کہ جلد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔ تاحال ہمیں اس ملاقات پر امریکہ یا لبنان کی جانب سے کوئی ردِعمل موصول نہیں ہوا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی