International

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران میں حملوں میں وسعت کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران میں حملوں میں وسعت کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایران کے خلاف حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہمارے حملوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں تیزی لائی جائے گی اور ان اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے گا جو اسرائیل کے خلاف ہتھیار بنانے اور انہیں داغنے میں ایران کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کی پاداش میں ایران کو پہلے سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی۔ تہران کے قلب پر حملے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جمعہ کی صبح تہران کے قلب میں کیے گئے حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جنہیں ایران بیلسٹک میزائل اور دیگر ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ایران میں میزائل لانچر اور اسٹوریج سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف مقامات پر کیے گئے ان آپریشنز کا مقصد اسرائیل پر ایرانی حملوں کا راستہ روکنا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ رات تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف حصوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس کے برعکس ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں فوجی و توانائی کے اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ اور ’ارنا‘ کی جانب سے نقل کیے گئے پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے جن میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں واقع مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ28سنہ 2026ء کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل اور امریکہ نے ایران کو دہائیوں پیچھے دھکیلنے اور اس کے میزائل خطرات کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کر رکھا ہے جبکہ تہران نے جواب میں اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں اور ہزاروں ڈرونز روانہ کیے ہیں اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments