اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی کارروائی نے حزب اللہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا ہاتھ اس وقت ٹریگر پر ہے۔ کاٹز کا کہنا تھا کہ لبنان میں بدھ کے روز 200 سے زائد ’دہشت گرد‘ مارے گئے ہیں اور اب تک آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1400 سے بڑھ گئی ہے۔ قبل ازیں، لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا تھا کہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 203 افراد ہلاک ہوئے تھے، حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی حملوں کے بعد سے لے کر اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی