اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اسرائیل کو لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جن میں حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے پر بھی بات ہوگی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں نے لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنے کے لیے کی جانے والی بارہا درخواستوں کے پیشِ نظر کل کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد سے جلد لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرے۔ یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔‘ نیتن یاہو کے بیان پر لبنانی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ نیتن یاہو کے بیان سے قریباً ایک گھنٹہ قبل لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا تھا کہ ’لبنان کی موجودہ صورتِ حال کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہو، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایک سفارتی حل پر کام کر رہے ہیں جسے بین الاقوامی حلقوں میں ’مثبت‘ انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے 2 مارچ کو اسرائیل پر حملے شروع کیے جانے کے بعد اس کے خلاف دوبارہ کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں قریباً 1700 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ ذرائع نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے کم سے کم 400 جنگجو مارے جا چکے ہیں، جبکہ یہ گروپ اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ اور ڈرون حملے کر چکا ہے۔
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی