امریکہ اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس تنازع میں شریک اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا۔ اسرائیل کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف دو ہفتوں کے لیے حملوں کو معطل کرنے کے مشروط فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ ’اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے کہ ایران اب امریکہ، اسرائیل، اس کے عرب پڑوسیوں اور دنیا کے لیے جوہری، میزائل اور دہشت گردی کا خطرہ نہ بن سکے۔‘ بیان میں کہا گیا یے کہ امریکہ نے اسرائیل کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران ان مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کی جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوب لبنان کے شہر صیدا پر کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جنوبی لبنان کے شہر صیدا پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 8 شہری جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں"۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ شہر کے ساحلی علاقے (واٹر فرنٹ) پر ہوا، جبکہ نشر کی گئی تصاویر میں ایک کیفے میں ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس ساحلی شہر کے واٹر فرنٹ ایریا میں جو جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے، متعدد کیفے موجود ہیں جہاں عام طور پر کافی رش رہتا ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کی جبکہ لبنانی فوج نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔ اس حملے سے وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ایسوسی ایشن کے ایک طبی اہلکار لؤی سبع نے بتایاکہ "ہمیں صیدا کی کوسٹل ہائی وے پر حملے کی اطلاع ملی، ہم نے دو ٹیمیں روانہ کیں لیکن زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث مزید مدد طلب کرنی پڑی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے کم از کم 6 زخمیوں کو منتقل کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے لبنان پر اپنے حملوں کے تسلسل میں جنوب لبنان کے شہر صور کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی