عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کا ہیوی واٹر پلانٹ شدید نقصان کے باعث غیر فعال ہو گیا ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے شہر خُنداب میں واقع ہیوی واٹر کمپلیکس کو 27 مارچ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خُنداب میں واقع ہیوی واٹر کمپلیکس اب قابلِ استعمال نہیں رہا۔ ادارے نے وضاحت کی ہے کہ اس تنصیب میں کسی قسم کا اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا، جس کے باعث تابکاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے جمعے کو وسطی ایران میں ایک ہیوی واٹر ری ایکٹر اور یورینیئم پراسیسنگ پلانٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی ایران کے شہر اراک میں واقع ہیوی واٹر پلانٹ کو نشانہ بنایا اور اس مقام کو جوہری ہتھیاروں کے لیے پلوٹونیم کی تیاری کا اہم مرکز قرار دیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی اسرائیلی حملوں میں خُنداب کے ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان کے مطابق اس حملے میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا تابکار اخراج ہوا۔ خُنداب کے نواحی علاقے میں واقع ری ایکٹر پر کام 2000ء کی دہائی میں شروع ہوا تھا، لیکن 2015ء میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت اسے روک دیا گیا تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع