پاکستان کے دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ کرانے کے لیے مذاکرات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کے اعلٰی سطح کے وفود کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ پاکستان نے اس تنازع میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ اب ان دو روایتی حریفوں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی ’عارضی جنگ بندی‘ کو ایک ’مستقل امن معاہدے‘ میں تبدیل کرنے کے لیے میزبانی کا فرض بھی پاکستان نبھا رہا ہے۔ ان اہم ترین مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جبکہ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں وفد پاکستان پہنچے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی وفد اور معاون عملہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ کر پاکستانی اداروں کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دے چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باقاعدہ مذاکرات کا آغاز جمعے کو متوقع ہے جو سنیچر تک جاری رہ سکتے ہیں۔ ان حساس مذاکرات کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ پولیس، ایف سی اور فوج کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار شہر کے اہم مقامات پر تعینات ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں جمعرات اور جمعے کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہر کا ریڈزون اس وقت مکمل طور پر سیل ہے جہاں غیر متعلقہ افراد اور نجی گاڑیوں کا داخلہ بند کر کے صرف سرکاری گاڑیوں کو نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد حالیہ عارضی جنگ بندی کو ایک پائیدار اور مستقل معاہدے کی شکل دینا ہے۔ مذاکرات میں فریقین اپنے اپنے نکات پیش کریں گے تاکہ خطے میں جاری اس جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے جس نے عالمی توانائی کے نظام اور امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان پہلے ہی ان مذاکرات میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ اسی دوران جمعرات کی شب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لبنان کے ساتھ براہِ راست امن مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ بنیامین نیتن یاہو کا یہ بیان اسرائیل کی لبنان پر بدترین بمباری کے بعد سامنے آیا ہے جس میں لبنان میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی