مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی حالیہ کوششیں اس وقت شدید خطرے میں پڑ گئیں جب اسرائیل نے جمعرات کو لبنان پر اپنی اب تک کی سب سے زیادہ ہولناک بمباری کی۔ عرب نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لبنان پر کیے گئے حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت نے جنگ بندی کے مذاکرات کو ’بے معنی‘ کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ’ہم حزب اللہ پر پوری قوت، درستی اور عزم کے ساتھ حملے جاری رکھیں گے۔ ہمارا پیغام واضح ہے جو بھی اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائی کرے گا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جہاں مارچ کے آغاز سے ہی اس کی فوجیں حزب اللہ کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق رات گئے ہونے والے حملوں میں لیطانی دریا کے قریب حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گوداموں اور ان گزرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جنہیں اسلحے کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس وقت سب سے بڑا سفارتی تنازع جنگ بندی کے دائرہ کار پر ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لبنان اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے جبکہ ایران اور ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کا موقف اس کے برعکس ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی واضح کیا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی میں لبنان اور تمام ’مزاحمتی بلاک‘ شامل تھے۔ اسی کشیدگی کے سائے میں ایرانی مذاکرات کار سنیچر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرنے والے ہیں تاہم تہران نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اسرائیل لبنان پر حملے بند نہیں کرتا، کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں ہو گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی