International

ایران نے یورینیئم افزودگی میں کمی قبول کی مگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا: ایرانی ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ

ایران نے یورینیئم افزودگی میں کمی قبول کی مگر امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹا: ایرانی ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ

سینئر ایرانی قانون ساز و پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ تہران نے خیرسگالی کے طور پر 450 کلو گرام افزودہ یورینیئم کو کم درجے تک لانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم امریکا اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا۔ ایرانی میڈیا ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے گزشتہ روز امریکا سے معاہدہ نہ ہونے پر ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کی شراکت سے یورینیئم کی تطہیر کے لیے ایران کے اندر ایک کنسورشیئم تشکیل دیا جانا تھا، مگر بعد ازاں امریکا نے یہ معاہدہ ختم کر دیا۔ علی نیکزاد نے مزید کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے لیے ایک قانونی نظام تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی تھی، جس میں امریکی کردار شامل ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں امریکا کا کوئی کام نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments