International

ایران معاہدے کی بھیک مانگ رہا ہے میں نہیں، ٹرمپ

ایران معاہدے کی بھیک مانگ رہا ہے میں نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کی بھیک مانگ رہا ہے میں نہیں، ایران کے پاس موقع ہے کہ جوہری ہتھیار ختم کردے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی کہتے ہیں کہ وہ مذاکرات نہیں کررہے تو یہ درست نہیں، ایرانی ہم سے بات کررہے ہیں ان کے پاس معاہدے تک پہنچنے کا موقع ہے ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم حملہ نہ کرتے تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں صرف 4 ہفتے دور تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ ڈوب چکی ہے، ریڈار سسٹم تباہ ہوچکا ہے، میں نے ایران کے خلاف جو کیا وہ 47 سال پہلے کرلینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، خلیجی ریاستوں نے غیرجانبداری کا انتخاب کیا پھر بھی ایران نے ان پر حملے شروع کردیے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ سے پہلے ایران نے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments