ایران کی مسلح افواج نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ ہرمز سے کسی بھی جہاز کے گزرنے میں ایرانی مسلح افواج کو بالادستی حاصل ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے صرف غیرفوجی جہازوں کو ہی گزرنے کی اجازت ہے۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے فوجی جہازوں کے گزرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اس سے پہلے امریکی سینٹ کوم نے کہا تھا کہ دو گائیڈڈ میزائل بردار امریکی بحری جنگی جہازوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آنے والے دنوں میں اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی اس آپریشن میں شامل ہوں گے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی جہازوں یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور مائیکل مرفی نے آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے آپریشن کیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی