ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے بھر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی افواج کے قریب موجود علاقوں سے دور رہیں، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کو قریباً ایک ماہ گزر چکا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسداران انقلاب نے جمعے کو اپنے بیان میں، جو ان کی ویب سائٹ سپاہ نیوز پر جاری کیا گیا، کہا کہ ’بزدل امریکی- صیہونی افواج شہری مقامات اور معصوم افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ فوری طور پر ان مقامات کو چھوڑ دیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ آپ کسی نقصان سے محفوظ رہیں۔‘ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب کویت کی مرکزی تجارتی بندرگاہ کو جمعے کو ڈرون حملے میں نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق ایران نے خلیجی خطے میں امریکی-اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ کویتی پورٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’الشويخ بندرگاہ پر دشمن ڈرونز نے علی الصبح حملہ کیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘ دریں اثنا بحرین نے جمعے کی صبح ایرانی حملے کے خدشے کے پیش نظر میزائل وارننگ سائرن بجا دیا۔ اسی طرح قطر، جہاں گذشتہ چند دنوں سے کوئی بڑا حملہ نہیں ہوا تھا، نے بھی جمعے کو اپنے حفاظتی الارم فعال کر دیے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ انہوں نے گذشتہ روز اسرائیل میں مختلف مقامات اور خلیجی خطے میں امریکہ کی جانب سے استعمال ہونے والی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق بحرین میں امریکی فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی ایک مرمتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع