ایران نے بدھ کے روز مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کو عارضی طور پر روکنے کے لیے پیش کیے گئے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا اور اسرائیل اور خلیجی عرب ممالک پر مزید حملے کیے، جن میں ایک حملے نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑکا دی۔ ایران کی جانب سے انکار ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل نے تہران پر فضائی حملے کیے اور امریکہ نے خطے میں مزید میرینز اور چھاتہ بردار تعینات کر دیے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک نامعلوم اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بدھ کو رپورٹ کیا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پریس ٹی وی نے ایرانی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’ایران نے جاری مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا منفی جواب دیا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’جنگ کا خاتمہ اس وقت ہوگا جب ایران خود فیصلہ کرے گا، نہ کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اس کے اختتام کا تصور کریں۔‘ اس مبینہ امن منصوبے کے حوالے سے ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی، جنہوں نے جنگ سے پہلے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کی تھی، نے بھی تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم ایرانی میڈیا، جیسے مہر اور تسنیم ایجنسیز، نے پریس ٹی وی کی اس رپورٹ کو نشر کیا ہے۔ بدھ کو اس سے قبل پاکستان کے دو سینیئر حکام نے بتایا تھا کہ ثالثی کی کوششوں کے تحت اسلام آباد نے قریباً ایک ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز پر مشتمل 15 نکاتی منصوبہ ایران تک پہنچایا دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع