ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے تہران سے ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اردن کے قصبے ازرق میں موفق السلطی ایئر بیس پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایرانی فوج کے مطابق اردن کا موفق السلطی ایئر بیس ایران پر فضائی حملوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ ایرانی افواج کے مطابق اس نے آج علی الصبح متعدد ڈرونز کے ذریعے امریکی فوج کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹکس اور ضروری ساز و سامان کے گوداموں کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ اس اڈے کو خطے کے اہم ترین فوجی مراکز میں سے ایک قرار دیا گیا، جو مشرقی اردن میں اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے امریکی کارروائیوں کے لیے ایک کلیدی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق ازرق ایک نہایت اہم آپریشنل پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات ہیں اور یہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک بڑے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع