International

ایران نے احتراماً 20 تیل بردار جہاز گزرنے کی اجازت دی: ٹرمپ

ایران نے احتراماً 20 تیل بردار جہاز گزرنے کی اجازت دی: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ بالواسطہ اور براہ راست بات چیت کر رہا ہے۔ ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اشارہ کیا کہ بذریعہ پاکستان ایران کو پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایران نے 10 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی اور اس بار اس نے 20 بڑے تیل بردار جہاز ’بطور تحفہ‘ اور ’احتراماً‘ گزرنے کی اجازت دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم مذاکرات میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن آپ ایران پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ ہم ان سے بات چیت کرتے ہیں مگر ساتھ انھیں نشانہ بھی بنانا پڑتا ہے، چاہے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ہو یا جوہری معاہدے کا خاتمہ۔‘ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایرانی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت چلنے والے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments