International

ایران نے ڈیاگو گارشیا اڈے پر دو میزائل داغے تھے، برطانوی وزیر دفاع کی تصدیق

ایران نے ڈیاگو گارشیا اڈے پر دو میزائل داغے تھے، برطانوی وزیر دفاع کی تصدیق

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے سوموار کے روز اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے جمعہ کے روز بحر ہند میں برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر دو میزائل داغے تھے۔ انھوں نے پارلیمان کو بتایا کہ ’جمعہ کی صبح سویرے، ڈیاگو گارشیا کی جانب دو ایرانی میزائل داغے گئے تھے۔‘ ’ایک اپنے ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی گر گیا تھا، دوسرے کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ دونوں میزائل ڈیاگو گارشیا کے نزدیک بھی نہیں پہنچ سکے۔ وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا، ’برطانیہ کو کارروائی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور معمول کے مطابق آپریشنز جاری ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments