International

ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر میزائل حملے کا دعویٰ

ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر میزائل حملے کا دعویٰ

تہران : ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر کروز میزائل داغے ہیں۔ ایرانی فوج یہ بیان سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا، جس میں امریکی اور اسرائیلی اثاثوں پر مزید حملوں کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔ امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن کی جانب کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں، ساحل سے فائر کیے گئے میزائل امریکی جنگی جہاز کی طرف داغے گئے۔ بیان کے مطابق ایرانی بحریہ کے "قادر” کروز میزائلوں (ساحل سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل) نے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا اور اسے اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ اس حوالے سے رپورٹ میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی یہ "دشمن بحری بیڑا” ایرانی میزائل نظام کی حدود میں آئے گا، اسے بھرپور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments