International

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا غزہ کی اسرائیلی ناکا بندی کی حمایت کرتا ہے، سیکیورٹی کے نام پر غزہ میں امداد میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، لیکن وہی امریکا آبنائے ہرمز میں ایران کے دفاعی اقدامات پر تنقید کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی نظر میں اسرائیلی جارحیت درست ہے، لیکن جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی اقدامات غلط ہیں، یہ دُہرے معیار کے سوا کچھ نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments