International

ایران نے امریکا کو صاف انکار کر دیا

ایران نے امریکا کو صاف انکار کر دیا

ایران نے ایک بار پھر دوٹوک تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات توانائی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے ہیں امریکی اقدامات خطےکی کشیدگی میں اضافےکاباعث ہیں جنگ کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ایرانی میڈیا مہر نیوز کے مطابق مذاکرات کی تردید کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے پر بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کے لیے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تاہم یہ فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

Source: social medfia

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments