واشنگٹن (25 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں نئی قیادت آئی ہے جسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آپریشن میں ایران کی پوری قیادت کو ختم کر دیا جو مسائل پیدا کرتی تھی، اب نیا گروپ آیا ہے دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات وہیں سے شروع کریں گے کہ تہران کے پاس ایٹمی صلاحیت اور یورینیم افزودگی ہونی چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ہم نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے، اس کے پاس اب نیوی، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں ہے، یہاں تک کہ بات کرنے کیلیے بھی کوئی نہیں بچا، ہمیں معلوم نہیں کہ ایران میں کس سے بات کریں لیکن ہم اب درست افراد سے بات کر رہے ہیں۔ ’ایران میں ہم جن سے بات کر رہے ہیں وہ ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ڈیل سے متعلق اب کیا بنتا ہے۔ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، مارکو روبیو اور جے ڈی وینس اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں، مذاکرات جاری ہیں اور تہران ڈیل چاہتا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے کوئی ایک چیز بتا دیں جو بچی ہے، ایران میں ہم کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں۔ اس دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایران پر بمباری جاری رہے گی؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ تہران ہم سے سمجھداری سے بات کر رہا ہے، بس ہم یہی کہتے ہیں ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ