ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ان کی ایران ، مصر اور ترکیہ کے علاوہ علاقے کے دیگر ملکوں میں بھی بات ہوئی ہے۔ نیز ایران آبنائے ہرمز سے اب ملائیشیا کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ انورابراہم نے ان خیالات کا اظہار ٹی وی پر اپنے خطاب میں کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملائیشین جہازوں کی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کو یقینی بنانے کا کہا۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا ہم اب ملائیشیا کے تیل بردار جہازوں کو اور ان سے متعلق کارکنوں کو ملائیشیا جانے یا اپنے طے شدہ کسی بھی اور سفر کی اجازت کے مرحلے میں ہیں۔ وزیر اعطم نے کہا ان کا دیگر ملکوں کے قائدین سے بھی مشرق وسطیٰ میں امن لانے کی کوششوں کے لیے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ مگر یہ اتنا آسان نہیں ہے ۔ کیونکہ ایران سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ کئی بار دھوکہ بازی کی گئی ہے کہ اسے مذاکراتی عمل کے دوران جنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ایران چاہتا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کی واضح ضمانتوں کے بغیر اب جنگ بندی نہ کرے۔ انور ابراہیم نے اپنے خطاب میں ملائیشین عوام کو یقین دلایا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔ تاکہ جنگ کے کم سے کم اثرات ملائیشین عوام کو برداشت کرنا پڑیں۔ انہوں نے تیل کی اعانتی فراہمی میں بھی کمی کا ذکر کیا کہ اس ہنگامی صورت حال میں ایسا کرنا کیوں متاثر ہورہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع