International

ایران میں بہنے والے آنسو مختلف نہيں، قاتل کو نام سے فرق نہیں پڑتا، طیب اردوان

ایران میں بہنے والے آنسو مختلف نہيں، قاتل کو نام سے فرق نہیں پڑتا، طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں بہنے والے آنسو دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمان کے آنسو سے مختلف نہيں ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ قتلِ عام کرنے والے نیٹ ورک کے سامنے کیا فرق پڑتا ہے کہ ہمارا نام علی ہو، مرتضیٰ ہو، عمر ہو، عائشہ، زینب، حسن ہو یا حسین ہو۔ طیب اردوان نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں نے خطے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، خطہ مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ یہ جنگ پورے خطے کو متاثر کر رہی ہے، جہاں نہ مسلک کی تمیز رہی ہے نہ نسل کی اور ہر حملہ مشترکہ نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے برادر ممالک میں کوئی فرق نہيں کرتا، انہيں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments