International

تحمل کا وقت ختم ہو گیا: پاسدارانِ انقلاب

تحمل کا وقت ختم ہو گیا: پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ تحمل کا وقت ختم ہو گیا، امریکا سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا، اس کے شراکت داروں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، امریکا اور اس کے اتحادی برسوں خطے کے تیل اور گیس سے محروم رہیں گے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے علاقائی شراکت داروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم نے ہمسائیگی کی خاطر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا کے احمق رہنماؤں نے اپنے تمام مفادات یہودیوں کے قدموں پر قربان کر دیے، امریکی رہنما نہیں جانتے کہ ان کے کتنے بڑے اثاثے ہماری رینج میں ہیں۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اس وقت تک 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد قابلِ فخر ایرانیوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments