فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ایران جنگ کے سبب عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور توانائی بحران شدت اختیار کرنے نتیجے میں قومی سطح پر توانائی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر مارکوس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد پیدا ہونے والے توانائی بحران اور ممکنہ ایندھن قلت کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ایمرجنسی ایک سال تک نافذ رہے گی۔ فلپائن کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ایندھن، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا سکیں گے۔ حکام کو تیل کی فوری خریداری، پیشگی ادائیگی اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کے خلاف کارروائی کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔ وزارت توانائی کی سیکریٹری شیرون گارین نے بتایا ہے کہ موجودہ استعمال کے حساب سے فلپائن کے پاس تقریباً 45 دن کا ایندھن ذخیرہ موجود ہے، حکومت ایک ملین بیرل تیل خرید کر اضافی ذخیرہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم سپلائی میں غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے۔ حکومت نے عوام پر دباؤ کم کرنے کے لیے بعض شہروں میں طلبہ اور ملازمین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ موٹر سائیکل، ٹیکسی ڈرائیورز اور پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کو 5 ہزار مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع