International

ایران کے تل ابیب پر بڑے حملے، 200 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

ایران کے تل ابیب پر بڑے حملے، 200 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کرتے ہوئے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا، 200 زخمی اسپتال لائے گئے۔ ایرانی حملوں میں تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 200 زخمی اسرائیلیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جنگ کے بعد سے 120 زخمی اسپتال میں ہیں، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حالیہ حملوں میں صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔ خیبر شکن، عماد، سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کس قدر اسرائیل میں تباہی مچا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments