امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی ان تمام جہازوں کی ’ناکہ بندی‘ شروع کرے گا جو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کریں گے۔ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک طویل بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’ملاقات اچھی رہی، زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا، لیکن وہ واحد نکتہ جو سب سے اہم تھا یعنی ’جوہری معاملہ‘ اس پر اتفاق نہیں ہو سکا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’آزادانہ آمدورفت کے معاہدے تک ’کسی بھی وقت‘ پہنچا جا سکتا ہے، لیکن ایران نے اس کی اجازت نہیں دی اور صرف یہ کہہ کر رکاوٹ ڈالی کہ ’شاید کہیں کوئی بارودی سرنگ ہو، جس کے بارے میں صرف ایران کو علم ہے۔‘ اسی بیان میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو تلاش کرے اور روکے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی بحریہ جلد ہی ’ایرانیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کرے گی۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ ’جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا، اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’کوئی بھی ایرانی جو ہم پر یا پرامن جہازوں پر حملہ کرے گا، اسے تباہ کر دیا جائے گا۔‘ ان کے مطابق ’ناکہ بندی جلد شروع ہونے والی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی