ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ایسا معاہدہ جو خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کو یقینی بنائے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، دونوں صدور نے اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں واپس آجائے تو کسی معاہدے تک پہنچنا زیادہ دور نہیں ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ تنازع میں مفاہمت کی سہولت کاری جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ایک اور بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکی حکومت اپنی مطلق العنانیت ترک کر دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقینی طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے راستے تلاش کیے جائیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی