لندن: برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ ایران کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کا ہاتھ ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ روس ایران کو انٹیلی جنس معلومات بلکہ تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔ جان ہیلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ کو قبرص میں برطانیہ کے ایئر بیس پر گرنے والے ایرانی ساختہ ڈرون کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس میں روس یا کسی اور ملک کے پرزے یا ٹیکنالوجی شامل ہیں یا نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس تحقیقات کے نتائج مناسب وقت پر جاری کریں گے جب ہمیں مکمل شواہد حاصل ہو جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی کے لیے یہ حیران کن نہیں ہونا چاہیے کہ روسی صدر پیوٹن خفیہ طریقے سے ایران کی بعض حکمتِ عملیوں اور ممکنہ طور پر اس کی صلاحیتوں کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر اس لیے کہ موجودہ بلند تیل کی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے والے عالمی رہنماؤں میں روسی صدر بھی شامل ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع