تہران (8 اپریل ): ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے بعد اہم بیان دیا ہے کہ ملکی مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے 40 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مزید کسی بھی جارحیت کی صورت میں مسلح افواج کی انگلی ٹرگر پر ہے۔ محمد رضا عارف نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو 40 دن گزر چکے، یہ قربانی حکمرانی کی ایک نئی منطق کی وضاحت کیلیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا ہے جس میں کمانڈر کی شہادت نے نہ صرف نظام کے تزویراتی حساب کتاب کو متاثر نہیں کیا بلکہ قومی استحکام اور ڈھانچہ جاتی ہم آہنگی کو مزید تقویت دی۔ نائب صدر نے کہا کہ یہ 40 روزہ جنگ محض ایک فوجی فتح نہیں تھی بلکہ خطے اور دنیا میں تزویراتی مساوات کو تبدیل کرنے والا ایک اہم موڑ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن جو تہذیبی جڑوں سے عاری ہیں نے یہ غلط اندازہ لگایا کہ رہبر معظم کی شہادت ایک عہد کا خاتمہ ہوگی، لیکن قوم کی ثابت قدم مزاحمت نے ایک بھاری اور تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مؤقف کی قدر کرتے ہیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم اسلام آباد مذاکرات میں مکمل اختیار کے ساتھ حصہ لیں گے تاکہ میدان جنگ کی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مستحکم کیا جا سکے۔ ایرانی نائب صدر نے ایک بار پھر مسلح افواج کی مسلسل چوکسی اور انگلی ٹریگر پر رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ معاشی استحکام، خوشحالی اور قومی ڈھانچے کی جہادی تعمیر نو کو یقینی بنانے کیلیے دفاعی محاذ پر موجود مجاہدین کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی