ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا میں کئی ایشوز پر اتفاق رائے ہوا، دو تین پر اختلاف برقرار ہے، جس کے باعث ڈیل نہ ہوسکی۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایک ملاقات میں ڈیل کی توقع نہیں کی جانی چاہیے، دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے، دیگر امور پر نکتہ نظر میں اختلاف موجود ہے، سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی، یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا یہ دور اس ایک سال میں مذاکرات کا طویل ترین دور تھا، جو 24 یا 25 گھنٹے جاری رہا، یہ توقع نہیں ہونی چاہیے تھی کہ ہم ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے، میرے خیال میں کسی کو بھی ایسی توقع نہیں تھی، ایران خطے میں پاکستان اور دیگر دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت، عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت ایک اہم سفارتی کوشش تھی، جس میں مختلف حساس اور اہم معاملات زیر بحث آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام، جنگی ہرجانے اور پابندیوں کے خاتمے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مکمل امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی